لگتا ہے الیکشن میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا: فاروق ستار

 
0
302

ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آرہی ہے: رہنما ایم کیو ایم
کراچی جولائی 09(ٹی این ایس) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لگتا ہے عام انتخابات میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آرہی ہے، انتخابات سے کچھ دن قبل ماحول کچھ اور نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے، ہماری طرح کم پیسوں پر کوئی الیکشن لڑکے دکھائے۔ایک سوال کے جواب میں ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ لگتا ہے میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔