خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا

 
0
395

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
خوشاب جولائی 11(ٹی این ایس) صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔