عمران نیازی شاہی طوطا ،سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

 
0
311

چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے، وہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کرکے انتخابات تک میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیان
اسلام آباد ،جولائی 12 (ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں عمران نیازی کو شاہی طوطا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کرکے انتخابات تک میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی کے اعصاب پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے غریب کارکنوں کو سینیٹ کا ممبر بنایا۔

سینیٹر کرشنا کماری اور سینیٹر انور لال دین اس کا ثبوت ہیں جبکہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بے شمار کارکن پارٹی ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی نے کرکٹ میں جوا، بال ٹمپرنگ کے سوا کوئی کام نہیں کیا جبکہ سیاست میں گالی گلوچ، الزام تراشی اور لوٹا گردی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ انتخابات میں نیازی کی شکست یقینی ہے۔ اس کے بعد پختونخوا کے درخت بھی عمران نیازی کی کرپشن کی گواہی دیں گے۔