مریم نواز اور  حسن نواز  کے بیٹوں جنید صفدر اور ذکریا   پی ٹی آئی  کے مظاہرین کے ساتھ جھگڑا کرنے پر  لندن پولیس  نے گرفتار کر لیا گیا

 
0
499

لندن، جولائی  12 (ٹی این ایس):  مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو  پی ٹی آئی  کے مظاہرین کے ساتھ جھگڑا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے جھگڑے کے دوران   اشتعال انگیزی کرنے والے ایک نوجوان کو مکا مارا جس پر  پر لندن پولیس نے انھیں  گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ لندن میں گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران جنید صفدر کی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے ان کو مکا مار دیا ۔

یاد رہے کہ اپنی گرفتاری دینے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، اس دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھے جو ان کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔