بیگم کلثوم نواز نےتھوڑی دیر کے لئے ایک ماہ بعد آنکھیں کھول لیں

 
0
363

لندن، جولائی  13 (ٹی این ایس):  لندن میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں کھولی ہیں۔

لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

ادھر مریم نواز شریف نے بھی اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امی کو ابھی تک ہوش نہیں آیا؛ وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 30 دنوں میں پہلی بار امی نے چند لمحوں کے لئے آنکھیں کھولیں، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے ہمیں دیکھا یا موجودگی کو محسوس کیا۔ والدہ کو ہوش نہیں آیا لیکن انہوں نے آنکھیں جھپکائی ہیں۔