مری: برساتی نالے میں 8 سیاح ڈوب گئے، 3 کی لاشیں نکال لی گئیں

 
0
307

سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جن کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ذرائع
مری جولائی 13(ٹی این ایس) ملاچھ کے مقام پر 8 سیاح برساتی نالے میں ڈوب گئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے موٹر سائیکل پر آنے والے سیاح ملاچھ کے مقام پر برساتی نالے میں ڈوب گئے جن میں سے 3 کو بچالیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جن کی تلاش جاری ہے۔