بنوں: اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکا

 
0
472

بنوں جولائی 13(ٹی این ایس): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، تاہم وہ خود اس واقعے میں محفوظ رہے۔اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خرم رشید نے بم دھماکے میں اکرم خان درانی کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔