سجاول کانوجوان محرم علی میربحر گٹکا کھانے کے سبب کینسر جیسے موضی مرض مبتلا ہوگیا تھا
سجاول بیلو دڑو بھٹورو شاہ بندر میں گٹکے کی فروخت کھلے عام جاری ہے، فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں اور پولیس منتھلی وصول کرنے میں بے فکر
سجاول ، جولائی 17 (ٹی این ایس): وارڈ نمبر 1 میں میبحر محلہ کے رہائشی نوجوان محرم علی میربحر گٹکا کھانے کے سبب کینسر جیسے موضی مرض مبتلا ہوگیا تھا جس کا کئی ماہ علاج ہونے کے باوجود زندگی اور موت سے لڑتے ہوئے آخر کار زندگی کی جنگ ہار گیا۔ مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ جاتی سجاول بیلو دڑو بھٹورو شاہ بندر میں گٹکے کی فروخت جاری ہے ،گٹکہ سجاول بیلو دڑو بھٹورو جاتی میں سینکڑوں گٹکی کی فکٹریاںسرعام چلنے لگیں،جاتی پولیس کی ہزاروں روپے منتھلی مقرر ہونے کے ساتھ پولیس اہلکار بھی گٹکہ کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں جن میں روزانہ دکانوں سے سینکڑوں پڑیاں گٹکہ کی فری میں ملتی ہیں کئی اہلکاروں چھوٹے بھائی کیبنوں سے فری گٹکہ لیکر اپنے گھروں اور محلوں فروخت کرنے لگے ہیں.