قومی احتساب بیورو (نیب ) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبدلے

 
0
439

اسلام آباد جولائی17(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو (نیب ) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبدلے کئے گئے ہیں- نیاز حسن ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) کو نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے لاہور بیورو،محمد محسن مجید اسسٹنٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) کو نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے لاہوربیورو،محمد عبیداللہ اعظم، ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) کو لاہور بیورو سے راولپنڈی بیورو،غلام رسول ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) کو لاہور بیورو سے نیب خیبر پختونخوا،رفیع اللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) کو لاہور بیورو سے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ،عدنان عباس ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) نیب کراچی سے لاہور،محمد واصف بھٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر (بی ایس 19) نیب راولپنڈی سے نیب لاہور،محمد ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) نیب لاہور سے بلوچستان ،احمد رضا طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) لاہور بیورو سے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،وقاص احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر( بی ایس 17) نیب خیبر پختونخوا سے نیب لاہور،قمر نعیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر( بی ایس 17) نیب خیبر پختونخوا سے نیب لاہور،محمد رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر( بی ایس 17) نیب راولپنڈی سے نیب لاہور،آصف لیاقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر( بی ایس 17) نیب راولپنڈی سے نیب لاہورتعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مجاز اتھارٹی نے ،ناصر رضا ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) کو نیب راولپنڈی سے نیب لاہور،سید آصف محمود ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) کو نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے نیب لاہور،وقاص رفیق اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) کوئٹہ سے لاہور اورخالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) کو نیب ملتان سے نیب لاہور میں تین ماہ کیلئے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے-