اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو تبدیل کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ حکام سے رابطہ

 
0
502

راولپنڈی جولائی 18(ٹی این ایس): اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو تبدیل کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ان تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین اور گوندل خاندان سے ہے اور ان کے قریبی رشتہ دار پاکستان تحریک انصاف کے نہ صرف ٹکٹ ہولڈرز ہیں بلکہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عداوت جیسا ماحول رکھتے ہیں ایسی صورتحال میں اس فیملی اور اس کے بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی پولیس آفیسر کو اڈیالہ جیل میں تعینات نہ کیا جائے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو بہت جلد ملتان، میانوالی یا بھکر میں لگائے جانے کا امکان ہے۔