سرکاری ہیلی کاپٹرزکے ذاتی استعمال کا الزا م،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج نیب میں طلب

 
0
386

پشاورجولائی 18(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو نے سرکاری ہیلی کاپٹرزکے ذاتی استعمال کے الزا م میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآج(بدھ کو) طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا جبکہ عمران خان پرخیبر پختونخوا کے 2ہیلی کاپٹرز کوذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے۔نیب پشاور نے آج شام پانچ بجے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کو نیب پہلے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے الزام میں طلب کر چکی ہے،جس میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے تک ذاتی طور پر استعمال کیاتھا جس پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کیاتھا۔