بلدیہ غربی کی حدود میں عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری

 
0
23788

کراچی جولائی 18(ٹی این ایس ) بلدیہ غربی کی حدود میں عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری انتظامی امور میں مسائل کے باوجود عارضی طور پر تعینات میونسپل کمشنر شبیع الحسن رات دن جاری منصوبوں کی تکمیل کی نگرانی میں مصروف ۔
بلدیہ غربی میں مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے بلدیاتی خدمات کا عمل میں افسران وعملہ بلدیہ غربی اپنے فرائض کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہیں بلدیہ غربی کے تمام علاقوں اور یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کچرہ وملبہ کی منتقلی ٹریمنٹ پلانٹ کے اطراف ترقیاتی امور کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شاہراہوں و سڑکوں پر روشنی کے انتظامات کے علاوہ الیکشن کے حوالہ سے بلدیہ غربی کے محکمہ تعلیم اسکولوں و دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی و دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے بلدیہ غربی اورنگی ، بلدیہ ،سائٹ ،کیماڑی اور سرجانی کی دو یونین کونسلوں کے علاوہ حدود میں موجود جزائر میں بھی عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کا عمل محدود وسائل کے باوجود جامعہ حکمت عملی سے انجام دیہی میں مصروف ہے ۔