کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال خراب

 
0
629

کراچی اگست13(ٹی این ایس) شہر قائد کی مصروف ترین علاقے میں نمائش سے گرومندر جانے والی سڑک ایم اے جناح روڈ پر ترقیاتی کام اور سندھ اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال خراب ہوگئی۔اس سلسلے میں ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ روڈ کارپیٹنگ کی وجہ سے صدر جانے والی گاڑیوں کو متبادل راستے کے طور پر نوائے وقت کے دفتر سے براستہ پیپلز چورنگی، کوریڈور3 سے صدر دواخانہ کی جانب موڑ دیا گیا۔کراچی کے ضلع شرقی میں واقع مرکزی شاہراہ جام ہونے کی وجہ سے آس پاس کی سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام رہا جس کے باعث دفاتر جانے والے حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ٹریفک سے متاثرہ علاقوں میں ایم اے جناح روڈ، گرومندر، تبت سینٹر، برنس روڈ شامل ہیں جبکہ صدر جانے والے لائنز ایریا سے کوریڈور تھری جانے والے راستوں پر بھی شدید ٹریفک جام رہا۔شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام میں پھنسنے والی گاڑیوں میں موجود بچوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی حلف برداری تقریب ریڈ زون میں قائم سندھ اسمبلی میں منعقد ہوئی۔خیال رہے کہ آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس میں آنے جانے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے باعث ایم آر کیانی روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔اس کے علاوہ صوبائی کے اطراف کی سڑکیں بھی اس سے متاثر ہوئیں جبکہ شہر کی مرکزی سڑک شارع فیصل پر ہوٹل مہران کے پاس سے ٹریفک کی روانی انتہائی سست رہی۔