چارسدہ، بچی سے زیادتی پر طالب علم گرفتار

 
0
393

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ بھیجنے میں تاخیر کی ٗ بچی کے ماموں کا الزام 
چار سدہ جولائی 18(ٹی این ایس)چارسدہ کے علاقے شب قدر میں آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ٗ پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔بچی کے والد رحمان اللہ نے بتایا کہ انھوں نے بچی کو دکان سے چیز خریدنے بھیجا، جب وہ واپس آئی تو اس کی حالت خراب تھی ۔بچی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔شب قدر پولیس کے کہنا ہے کہ بچی کی نشاندہی پر نویں جماعت کے طالب علم وصال کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے مامو ں ضیاء الرحمان نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ بھیجنے میں تاخیر کی ۔