ہم آزاد کشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں، صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان 

 
0
473

اسلام آباد 20 جولائی (ٹی این ایس)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ خطہ کے لوگوں کو الیکٹرانک رابطہ کاری سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹرخالد رفیق کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں عبداللہ بن قمر پراجیکٹ منیجر ایم آئی ٹی (Micro Innovation Technology)، شبزنس ڈویلپمنٹ منیجر نارتھMIT ڈاکٹرخالد رفیق بھی شامل تھے۔

صدر مسعود خان کو ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ نے آزادکشمیر میں آئی سی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن رابطہ کاری کو مزید ترقی دینے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی نے کہا کہ آزادکشمیرمیں پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے جدید ترین رابطہ کاری انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر حکومت اور آئی ٹی بورڈ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کہ وہ انہیں آزادکشمیر میں 3Gاور 4G ٹیلی کمیونیکیشن کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی بورڈ آزادکشمیر کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں بھی کام کر رہا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت حکومتی کام کا ج میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کروا رہی ہے۔ اور محکمہ ریونیو (مال) کو کمپیوٹر آئزڈ بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی یہ اصلاحات کی جائیں گی ۔

صدر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں الیکٹرانک سہولیات مراکز اور انکیوبیشن مراکز کا قیام ناگزیر ہے اور یہ کام آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کے تعاون سے ممکن ہے ۔ صدر نے کہا کہ طلباء اور کاروباری حضرات /مراکز کے درمیان فاصلوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) میں طلباء کے لئے سافٹ وئیر ہوم قائم کیا گیا ہے جو کہ طلباء اور کاروباری حضرات کے درمیان رابطہ کاری کاکام کر رہا ہے ۔ اور جلد ہی دوسری سرکاری جامعات میں سافٹ وئیر قائم کی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی خدمات کا دارومدار پائیدار رابطہ کاری ، انفرسٹرکچر پر انحصار کرتا ہے۔ جسے تمام شراکت داروں سے مل کر یقینی بنایا جائے گا۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ای گورننس کو متعارف کرانے کے بعد عامشہریوں کو پبلک انفارمیشن تک رسائی ممکن ہو جائے گی اور اس سے لوگوں میں اپنی حکومت پر اعتماد بڑھے گا اور اس سے جامعیت اور سروس ڈیلیوری کلچر کو فروغ ملے گا۔