پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت

 
0
846

اسلام آباد جولائی 20(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکن انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ،پی ٹی آئی ویمن شمالی پنجاب کی خواتین عہدیدار کنول شوزب ،سیمابیہ طاہر ،نرگس جبیں،جسیم رانا اور دیگر خواتین گھر گھر جا کر نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کا پیغام پہنچا رہی ہیں بلکہ اپنے قائد عمران خان کے لئے ووٹ مانگ رہی ہیں۔یہ خواتین کارکنان این اے 53اسلام آباد سمیت راول پنڈی کے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں،ان خواتین نے عمران خان کو کامیاب بنا کر وزیر اعظم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔