امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی کوریلیز ہوگی

 
0
417

نیویارک جولائی 21 (ٹی این ایس)مشہور امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ داستان بیسٹ بوائے نامی سپر ہیرو کی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرفلم بنانا چاہتا ہے لیکن ولن ان کیلئے مشکلات کے پہاڑکھڑے کردیتا ہے ۔

فلم کے مرکزی کرداروں پر گریگ سائیپس، ول آنیٹ، اداکارہ کرسٹن بیل سمیت دیگر ہالی وڈ ستاروں نے پس پردہ آواز دی ہے۔ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگی اینی میٹڈ فلم27 جولائی کو بچوں بڑوں کا دل جیتنے کیلئے سنیماء گھروں میں پیش کی جائیگی۔