امام احمد رضا بریلوی کے جانشین پڑپوتے 75برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 
0
20480

نئی دہلی جولائی 21(ٹی این ایس)امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی ، انتقال کے بعد عالم اسلام ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مولانا اختر رضا بریلوی طویل عرصے سے علیل تھے، مولانا محمد اختر رضا خان کے والد محمد ابراہیم خان، امام احمد رضا خان کے صا حبز ادے محمد حامد رضا خان کے فرزند ارجمند تھے۔