تمام ریسکیو افسران کا دو دن جبکہ ریسکیو رز کا ایک دن کی تنخواہ دیا میر بھاشااور مہمند ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ

 
0
373

تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی میٹنگ میں انتخابات کے موقع پر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لئے انتظامات جائزہ

اسلام آباد، جولائی 22 (ٹی این ایس):  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے تناظر میں تمام ریسکیو افسران نے وسیع تر قومی مفاد میں دودن جبکہ تمام ریسکیو آفیشلز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ، میٹنگ کی صدارت ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ تمام ڈی ای اوز ، ہیڈکوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے کل ساڑھے بارہ ہزار ریسکیو افسران و اہلکاران اس تاریخی قدم میں حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سروس کے معیارکو قائم رکھنے کے لئے سٹنڈرڈآپریٹنگ پروسیجرز (SOPs)، کوالٹی سروس انڈی کیٹرز اور دیگر ایس او پیز پر عملد رآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ جنرل الیکشن 2018میں کوڈ آف کنڈٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پرامن الیکشن کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کوپرائمری سے سکینڈری ہیلتھ کیئر سہولیات والے ہسپتالوں میں تین لاکھ ایمرجنسی مریضوں کو شفٹ کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی کارکردگی کو چانچنے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس ضلع میں جائیں ، سٹاف کے ٹرن آؤ ٹ گیئر ، ریسکیو سٹیشنز کی صفائی اور ایمرجنسی گاڑیوں کو دیکھیں ۔ متوقع جنرل الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران ہدایت کی کہ جنرل الیکشن میں تعینات ہونے والے عملہ کی ذمہ داریوں اور حقوق کے خیال رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پرامن الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ قبل ازیں ضلعی ایمرجنسی افسران نے جنرل الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاریوں پر ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی اور اپنے اپنے اضلاع میں کمیونٹی سیفٹی پروگرام خصوصاََ رضاکاروں (ریسکیو محافظوں )کی بھرتی پر خاص توجہ دیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے ضلعی ایمرجنسی افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذاتی اور اپنے سٹاف کی فزیکل فٹنس ، اپنے سٹاف کی فٹنس ، ریسکیو سٹیشنز کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔میٹنگ میں تمام ضلعی ایمرجنسی افسران، ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران نے شرکت کی ۔