افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے تحت 5 ورکنگ گروپس تشکیل

 
0
386

ایکشن پلان دونوں ممالک کواداروں کی سطح پربات چیت کیلئے فورم مہیاکرتاہے، اجلاس میں دونوں وفود نے دہشت گردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد، جولائی  22 (ٹی این ایس): افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے تحت 5 ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس افغانستان کے شہر کابل میں ہو ا جس میں سیکرٹری خارجہ نے 28 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت کی،وفد میں وزارت خارجہ و داخلہ، کامرس، ایف بی آر ،ریلوے، مواصلات،سیفران، انٹیلی جنس اور فوجی حکام شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی، ایکشن پلان دونوں ممالک کواداروں کی سطح پربات چیت کیلئے فورم مہیاکرتاہے،اجلاس میں دونوں وفود نے دہشت گردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ علاقائی امن و سلامتی اور افغان مہاجرین کی واپسی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، پانچوں ورکنگ گروپس میں رابطہ کاری بہتربنانے اور ایکشن پلان پرعمل کرنے پراتفاق کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔