نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ مالدیپ ٗ علاقائی بحری سکیورٹی گشت کے ضمن میں پاک بحریہ کے خدمات پر روشنی ڈالی 

 
0
500

نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے مابین موجود تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا ٗترجمان پاک بحریہ 
اسلام آباد جولائی 23(ٹی این ایس) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ کا دورہ کیا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے ضمن میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات پر روشنی ڈالی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اپنے دورہ مالدیپ میں منسٹر ڈیفنس اینڈ نیشنل سیکیورٹی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاکستان نیوی اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے مابین موجود تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا