این اے 125: نالے سے بڑی تعداد میں شناخی کارڈ برآمد

 
0
514

لاہور جولائی 24 (ٹی این ایس) عام انتخابات سے ایک روز قبل این اے 125 شفیق آباد یو سی 50 کے بندروڈ پر نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کر دی جبکہ شناختی کارڈ بھی تحویل میں لے لئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 125 شفیق آباد کی یوسی 50 کے بند پار نالے سے سینکڑوں شناختی کارڈ برآمدہوئے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ شناختی کارڈ تین تھیلوں میں بند کرکے نالے میں پھینکے گئے تھے،پولیس نے بوریاں میں بھرے شناختی کارڈ قبضے میں لے لئے۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔