عین موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا، کئی وائس چیئرمین اور کونسلرز جماعت چھوڑ کر پی ایس پی کو پیارے ہوگئے

 
0
401

کراچی، جولائی 25(ٹی این ایس): الیکشن سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا،ایم کیو ایم کے بڑے تعداد میں وائس چیئرمین اور کونسلرز ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے وائس چیئرمین اور کونسلرز پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے اور اطلاعات ہیں کہ آج رات کراچی کے مختلف یوسی سے بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندے متحدہ کو خیر باد کہہ کر پی ایس پی میں شامل ہوجائیں گئے

پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین پی ایس پی کا منتخب ہوگاآئندہ کراچی کا میئر اور تمام ڈسٹرکٹ کے چیئرمینز بھی پی ایس پی کے ہونگے۔