صوابی، جولائی 24(ٹی این ایس):ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی،ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک،ڈی ایس پیز صوابی کی موجودگی میں پولیس اور پاک آرمی کی بھاری نفری کی بہترین سیکیورٹی کے تعاون سے الیکشن میٹرئیل کی ترسیل کا کام بخیریت انجام کو پہنچا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عثمان بشیر کی زیر نگرانی میں الیکشن 2018ء کے منجملہ میٹرئیل نہایت شاف اور پر امن طریقے کیساتھ تقسییم کیے گئے۔اس موقع پر پولیس اور پاک آرمی کی بھاری نفری سیکیورٹی کے لئے تعینات کی گئی تھی،پولنگ سٹیشن پر لگائے گئے پولیس اہلکاران نے پریزائیڈنگ آفسر سے ملکر پولنگ سٹیشن کے ہر گاڑیوں میں ترتیب کے ساتھ روانے کیے گئے۔تقریباً550گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا جو مرحلہ نہایت ترتیب اور طریقے کیساتھ گزرا
رپورٹ کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز پر منجملہ میٹرئیل کی تقسیم اور ترسیل کا مرحلے کامیابی کیساتھ احتتام پذیر ہوا۔