ٹھٹھہ میں الیکشن سیکیورٹی کی نگرانی جیو ٹیگنگ اور موبائل فون ٹریکنگ کے ذریعے کرنے کا عمل شروع

 
0
470

ٹھٹہ ، جولائی 24(ٹی این ایس): ایس ایس پی ٹھٹہ جناب کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات کے تحت جنرل الیکشن 2018 میں جدید دور کے تقاضے کے مطابق پورے ضلعے میں الیکشن کی سیکیورٹی کی نگرانی جیو ٹیگنگ اور موبائل فون ٹریکنگ کے ذریعے کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ جناب کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات کے تحت جنرل الیکشن 2018 میں جدید دور کے تقاضے کے مطابق پورے ضلعے میں 391 پولنگ اسٹیشنز پر جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اب کسی پولنگ اسٹیشن کی لوکیشن معلوم کرنا،  پولنگ اسٹیشنز پر کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی پولنگ اسٹیشن پہ ایمرجنسی کی صورت میں اس ٹیگنگ سوفٹ ویئر کے ذریعےپہنچنا آسان کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ضلع پولیس نے ہر ایک QRF / سب سیکٹر پیٹرولنگ انچارجز کے موبائل فونز میں ایک موبائل فون ٹریکنگ سوفٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے  جو ہر  QRF / سب سیکٹر پیٹرولنگ انچارج کی ہر ایک موومنٹ کی مانیٹرنگ کریگا، ہر ایک QRF / سب سیکٹر انچارج اور اسکی موومنٹ مسلسل نگاہوں میں ہوگی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی QRF / سب سیکٹر انچارج کو فوری طور  پر ایمرجنسی کی جگہ پہ  بہیجا جائیگا تاکہ الیکشن کے دوران امن امان کو بحال کیا جا سکے۔