افسران کو اس طرح کے بیانات سے منع کرنے کے باوجودڈپٹی کمشنر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس پر ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے: دوست محمد خان
پشاور، جولائی 24(ٹی این ایس): خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا غیر ذمہ دارنہ بیان کا نوٹس لے لیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے ڈی سی کے بیان کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کے بیان نے ووٹرز میں بلاوجہ اور بے بنیاد خود وہراس پھیلایا۔
انھوں نے کہا کہ رائے دہندگان کو مکمل سیکیورٹی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے،عوام کے جان ومال کی مکمل تحفظ اولین ترجیح ہے،افسران کو اس طرح کے بیانات سے منع کرنے کے باوجودڈپٹی کمشنر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس پر ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ ڈی سی عمران حامد شیخ نے گذشتہ روز الیکشن کے دن کیلئے 1 ہزارکفن تیار کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔