’’فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ‘‘ کا نیاٹریلر جاری

 
0
430

یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے
نیویارک 25جولائی(ٹی این ایس)مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کے بیحد اسرار پر ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم’’فینٹاسٹک بیسٹس ‘‘کے سیکوئل ’’فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ‘‘ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔