رحیم یار خان، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اقلیتی کونسلر دھاندلی کے الزام میں گرفتار

 
0
356

رحیم یارخان 25 جولائی(ٹی این ایس)رحیم یار خان میں پولیس نے ایک اقلیتی کونسلر کو دھاندلی کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت تاراجی کے نام سے کی گئی ہے جو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کارکن ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم دوبارہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولنگ عملے کی نظروں میں آگیا جس نے پولیس کو اطلاع دے کر اسے گرفتار کرا لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔