اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ’پیمرا‘ نےکچھ چینلز کی جانب سے انتخابی نتائج قبل از وقت دیکھانے پر نوٹس لے لیا ہے ۔ذرائع کےکہنا ہے کہ پیمرا نے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیاہے۔پیمرا حکام کا کہنا تھا کہ بعض چینلزکی جانب سےالیکشن کمیشن، پیمراکےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس لیا گیا، چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کیا جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پہلا فیصلہ شام7 بجے سنایا جائے گا۔