کراچی،ایس ایچ او پرویز سولنگی کی انسان دوستی کا ثبوت ، بزرگ شہری کو گود میں اٹھا کر پولنگ اسٹیشن تک لے گئے

 
0
573

کراچی 25جولائی(ٹی این ایس) کراچی کے علاقے پاکستان بازار کے ایس ایچ او پرویز سولنگی کی انسان دوستی کا ثبوت ، بزرگ شہری کو گود میں اٹھا کر ووٹ ڈلوانے پولنگ اسٹیشن تک لے گئے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈلوانے کے لئے باہر نکل آئی جس میں عمررسیدہ افراد کی بھی کافی تعداد دیکھی گئی۔ پولنگ کے دوران کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں اس وقت دلفریب منظر دیکھا گیا جب ایس ایچ او پرویز سولنگی نے ایک بزرگ شہری کو گود میں اٹھا کر ووٹ ڈلوانے پولنگ اسٹیشن تک پہنچاکر انسان دوستی کا ایک زبردست ثبوت دے دیا۔