قومی اسمبلی کے 33 فیصد غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج، تحریک انصاف کو  واضع برتری حاصل

 
0
608

اسلام آباد، جولائی 26 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے موصول ہونے والے 33 فیصد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 111 اور مسلم لیگ (ن) کو 68 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 38، متحدہ مجلس عمل کو 10 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 5، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔