انتخابات 2018: تاحال آمدہ  46 فیصد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج

 
0
2186

اسلام آباد، جولائی 26 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے موصول ہونے والے 46 فیصد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 114 اور مسلم لیگ (ن) کو 64 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی کو 44 ، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 46 فیصد نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 129، تحریک انصاف کو 122 اور آزاد امیدواروں کو 31 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی کی 35 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 76، تحریک انصاف کو 21 اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو  17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 40 فیصد نشستوں کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 64 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی 33 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی 9 اور آزاد امیدوار 8 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔

ی ایس 69: پیپلز پارٹی کے اویس بجار خان جوکھیو کامیاب ہوگئے

پی ایس 69 میرپور ساکرو سے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اویس بجار خان جوکھیو 48 ہزار 370 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ متحدہ مجلس عمل کے عبدالوہاب ساڑھے تین ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 51: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شوکت منظور کامیاب ہوگئے ہیں

حلقہ پی پی 51 گجرانوالہ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شوکت منظور 59 ہزار 266 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ تحریک انصاف کے شبیر اکرم 27 ہزار 431 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 65: تحریک انصاف کے خلیق الرحمان بازی لے گئے

حلقہ پی کے 65 نوشہرہ سے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے خلیق الرحمان 36 ہزار 8 سو 77 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین 21 ہزار 880 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 123: مسلم لیگ کے سمیع اللہ فاتح قرار پائے

مسلم لیگ (ن) کے ملک ریاض نے این اے 123 میں میدان مار لیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 1 سو 44 میں (ن) لیگ کے سمیع اللہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 54: تحریک انصاف کے اسد عمر نے میدان مارلیا ہے

این اے 54 اسلام آباد تھری کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے انجم عقیل 32 ہزار 991 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر رہے۔

پی پی 207: تحریک انصاف کے امیدوار علی عباس شاہ کامیاب ہوگئے ہیں

میاں چنوں میں کامیاب ہونے والے پیرعلی عباس شاہ پی ٹی آئی حلقہ پی پی 207 کامیاب ہوگئے ہیں۔ حاصل کردہ ووٹ 40580 دوسرے نمبر پر (ن) لیگ کے عامر حیات ہراج دوسرے نمبرپر 36170۔

این اے 01: متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عبدالکریم کامیاب قرار

قومی اسمبلی کی نشست این اے 01 چترال کا نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا عبدالاکبر 26 ہزار ایک سو 33 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالطیف 17 ہزار 644 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 226: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہ محمد جوئیہ کامیاب ہوگئے

دنیاپور کے حلقہ پی پی 226 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے شاہ محمد جوئیہ 41 ہزار 818 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے فراز نون دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 66: تحریک انصاف کے امیدوار ارباب جہانداد خان کامیاب ہوگئے

پی کے 66 پشاور سے تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ارباب جہانداد خان 22 ہزار 569 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے ملک تمش خان 11 ہزار 811 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 06: تحریک انصاف کے امجد علی نے میدان مار لیا

پی کے 06 سوات سے تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے۔ امجد علی تحریک انصاف سے 24 ہزار 225۔ دوسرے نمبر پر شیر شاہ اے این پی، 10 ہزار 211۔

این اے 123: مسلم لیگ (ن) کے سمیع اللہ نے میدان مارلیا ہے

مسلم لیگ ن کے ملک ریاض نے این اے 123 میں میدان مار لیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 1 سو 44 میں ن لیگ کے سمیع اللہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی کے 47: تحریک انصاف کے شہرام خان کامیاب ہوگئے

حلقہ پی کے 47 صوابی کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شہرام خان 21 ہزار 830 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر رحمان 13 ہزار 421 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 8: تحریک انصاف کے جنید اکبر نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو شکست دے دی

این اے 8 مالاکنڈ،تحریک انصاف کے جنید اکبر نے بلاول بھٹو کو شکست دے دے ہے۔ بلاول بھٹو نے 6139 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے جنید اکبر 16526 ووٹ کامیاب ہوگئے۔

اے 135: تحریک انصاف کا کرامت کھوکر کامیاب ہوگئے ہیں

لاہور میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ لاہور کے پہلے کامیاب نتیجے میں این اے 135 سے تحریک انصاف کے کرامت کھوکھر نے 64 ہزار 765 ووٹ لے کرمیدان مار لیا ہے۔

پی پی 50: مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد وسیم کامیاب ہوگئے ہیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50 نارووال کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ محمد وسیم 61 ہزار 770 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے محمد سجاد 44 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 71: پی ٹی آئی کےمحمد الیاس چوہدری کامیاب قرار

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 گجرات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد الیاس چوہدری 89 ہزار 545 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری عابد رضا 81 ہزار 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 68: پی ٹی آئی کے گلریز افضل گوندل کامیاب ہوگئے ہیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 68 منڈی بہاؤ الدین کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار گلریز افضل گوندل 37 ہزار 66 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ آزاد امیدوار قمر خان 35 ہزار 414 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 61: مسلم لیگ (ن) کے اختر علی کامیاب ہوگئے ہیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 61 گجرنوالا کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار اختر علی خان 37 ہزار ایک سو 67 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

پی کے 41: پی ٹی آئی کے امیدوار ارشد ایوب کامیاب ہوگئے ہیں

پی کے 41 سے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارشد ایوب خان 39775 ووٹ لے کر پہلے اور (ن) لیگ کے راجہ فیصل زمان 25774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 173: مسلم لیگ (ن) کے میاں نجیب الدین اویسی کامیاب قرار

حلقہ این اے 173 بہاولپور سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے میاں نجیب الدین اویسی اٹھ 78312 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی خدیجہ عامر وارن 50247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی ایس 51: پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار علی شاہ کامیاب ہوگئے

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 51 عمرکوٹ کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ابتک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار علی شاہ 55 ہزار 118 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جی ڈی اے کے جادم منگریو 27 ہزار 8 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 60: پیپلز پارٹی کے سید ضیا عباس شاہ کامیاب قرار

ٹنڈو اللہ یار پی ایس 60 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ضیا عباس شاہ 31 ہزار 365 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے علی احمد پلھ 13 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 60: پی ٹی آئی کے محمد عارف کامیاب ہوگئے ہیں

چار سدہ پی کے 60 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائچ مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے محمد عارف 15 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے مثمر شاہ 10 ہزار 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 65: مسلم لیگ (ن) کی حمیدہ وحید کامیاب ہوگئیں ہیں

پنجاب اسمبلی پی پی 65 منڈی بہاؤالدین کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اب تک کو موصول ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حمیدہ وحید 59 ہزار 589 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارشد محمود 25 ہزار 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 5: پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار غلام عابد کامیاب ہوگئے ہیں

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 5 کشمور کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ابتک کو موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام عابد 30 ہزار 2 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رب نواز 19 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 147: مسلم لیگ (ن) کے مجتبیٰ شجاع الرحمان کامیاب ہوگئے

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سو 47 لاہور سے (ن) لیگ کے مجتبیٰ شجاع الرحمان 69 ہزار 931 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے طارق سعادت 30 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 5: تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ کامیاب ہوگئے ہیں

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 پشاور کے غیر سرکاری نتائج اب تک نے حاصل کرلئے ہیں۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی کے صاحبزادہ صبغت اللہ 49 ہزار 299 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نجم الدین خان 28 ہزار 736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 3: تحریک انصاف کے سلیم الرحمان 61 ہزار 242 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار سلیم الرحمان 61 ہزار 242 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالکریم 18 ہزار 325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 9 ہزار 701 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 179: مسلم لیگ کے منیب الحق کامیاب

اوکاڑہ پی پی حلقہ 179 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیب الحق 60 ہزار 430 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سلیم 41 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 142 اوکاڑہ میں (ن) لیگ کے امیدوار ریاض الحق 70 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 اوکاڑہ میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے امیدوار ریاض الحق 70 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے راو حسن سکندر 42 ہزار 316 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔