سی ڈی اے نے روات کے علاقے میں 1200کنال ایکوائرڈ اراضی تجاوزات کنندگان سے واگذار کروا لی ہے۔ یہ اراضی ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی گئی ہے

 
0
352

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے روات کے علاقے میں 1200کنال ایکوائرڈ اراضی تجاوزات کنندگان سے واگذار کروا لی ہے۔ یہ اراضی ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ایکوائرڈ اراضی کو واگذار کرانے کے لیے کئے جانے والے آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ سی ڈی اے کے لینڈ و بحالیات کے افسران/عملے، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کے افسران، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔

یہ اراضی 1963؁ء میں اسلام آباد ہائی وے کی تعمیر کے لیے ایکوائر کی گئی تھی اور اس ضمن میں تمام تر بینیفٹ کی ادائیگی کی جا چکی تھی۔ تاہم اسلام آباد ہائی وے کی الائنمنٹ میں تبدیلی کے باعث یہ اراضی استعمال میں نہ لائی جا سکی۔ بعد ازاں اس خالی اراضی پر ڈی ایچ اے نے ڈی ایچ اے فیزII- کی ڈویلپمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے 2007 ؁ء میں سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے مابین ایک معاہدہ ہوا جس کے مطابق ڈی ایچ اے ہرچار کنال(بغیر ڈیویلپ) اراضی کے بدلے ڈیویلپڈ ایک کنال کا پلاٹ دے گا۔ اس ایکوائرڈ سرکاری اراضی پر تجاوزات کنندگان نے قبضہ کر رکھا تھا جسے خالی کروا کر ڈی ایچ اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اس کی ڈیویلپمنٹ کر سکیں۔