تمام ملازمین دیگر وفاقی اداروں کے ملازمین کی طرح اپنے زاتی گھروں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی ترقیاتی ادارے کے منفرد ہاوسنگ پروجیکٹ میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح شان و شوکت سے زندگی بسر کریں گے، نصراللہ گوندل

 
0
401

اسلام اباد مارچ 18 (ٹی این ایس): وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ایمپلاہز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوساہٹی کے اتنظامی امور کے انتخابات میں محافظ گروپ کے امیدوار براے جوائنٹ سیکرٹری ایڈیشنل ڈائریکٹر نصراللہ گوندل نے ٹی این ایس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم سوسائٹی کے انتظامی امور کو سنھبالنے کے لیے پورے پینل کی شکل میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ہم ممبران کو ایک جدید طرز کا ہاوسنگ پروجیکٹ تعمیر کر کے دیں گے۔ وفاقی تحقیاقاتی ادارے کے افسران و ملازمین کے اہل خانہ کو منظم نقشہ کے مطابق گھروں کی تعمیرسمیت بہترین ہسپتال، کوالیفاہیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی سکول، خواتین و بزرگ اور بچوں کے لیے جدید طرز کے علحیدہ علحیدہ پارک اور نوجوانوں کے لیے میدان سمیت سہولیات میسر ہونگی۔ نصر گوندل نے محافظ پینل کے امیدواران براے صدر، سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور تمام دیگر امیدواروں پر اعتماد کااظہار کرتے ہوے بتایا کہ پورا پینل سوساہٹی میں سیکورٹی الارم سسٹم کی تنصیب ، یوٹیلٹی سٹورز اور دیگر تمام سہولیات معزز ممبران کو مہیا کرنا محافظ پینل کی اولین ترجیح ہے۔ نصر گوندل نے مزید کہا کہ تمام ملازمین دیگر وفاقی اداروں کے ملازمین کی طرح اپنے زاتی گھروں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی ترقیاتی ادارے کے منفرد ہاوسنگ پروجیکٹ میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح شان و شوکت سے زندگی بسر کریں گے۔