فیصل آباد: ن لیگ کے گذھ میں پی ٹی آئی کی 9 نشستوں پر  گرفت

 
0
632

فیصل آباد جولائی 26 (ٹی این ایس) پاکستان کا صنعتی شہر فیصل آباد جو کہ روز اول سے پاکستان مسلم لیگ نواز کا قلعہ تصور کیا جاتا تھا میں بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر میں کل دس حلقوں پر الیکشن ہونا تھا ایک حلقے میں انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل نو حلقوں میں الیکشن منعقد ہوا جس میں سے آٹھ حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کو مکمل گرفت حاصل ہے جبکہ صرف ایک حلقہ میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہوئی۔

اہم  بات یہ ہے کہ  یہاں سے  ن لیگ کی بڑی توپ رانا ثناء اللہ قومی اور صوبائی دونوں محاذوں پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔