ترک پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری دے دی

 
0
477

نئے قانون کے تحت پولیس بارہ دن تک کسی مشتبہ فرد کو حراست میں رکھ سکے گی، احتجاج ، اجتماعی آزادی بھی محدود 
انقرہ26جولائی(ٹی این ایس)ترک پارلیمان نے مکمل اکثریت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان نئے قوانین کے تحت اداروں کو ویسے ہی اختیارات مل گئے ہیں، جیسے ہنگامی حالت کے نفاذ کے دوران انہیں حاصل تھے۔ اب پولیس بارہ دن تک کسی مشتبہ فرد کو حراست میں رکھ سکے گی۔

ساتھ ہی احتجاج اور اجتماع کی آزادی بھی محدود ہو گی۔ ترکی میں گزشتہ ہفتے ہی ایمرجنسی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ترک پارلیمان میں قدامت پسند اے کے پی اور اس کی حلیف انتہائی قوم پرست جماعت ایم ایچ پی کی اکثریت ہے۔