سیدخورشید شاہ نے 1988سے مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا

 
0
311

خورشیدشاہ پارلیمنٹ میں مسلسل 30 سال گزارنے والے اور انتخابات میں ہمیشہ ناقابل شکست رہنے والے واحد رکن پارلیمنٹ بن گئے 
کراچی26 جولائی(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسیدخورشید شاہ نے 1988سے مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کردیاہے۔سید خورشید احمد شاہ نئی قومی اسمبلی میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 1988سے لیکر اب تک مسلسل منتخب ہوتے ہوئے آرہے ہیں۔خورشید شاہ گزشتہ30 برسوں سے تمام الیکشن جیتے اور مسلسل اور بلاتوقف 30 سالہ عوامی نمائندگی کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس طرح وہ پارلیمنٹ میں مسلسل 30 سال گزارنے والے اور انتخابات میں ہمیشہ ناقابل شکست رہنے والے واحد رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔