ٹھٹھہ، قومی اسمبلی کے ایک اور تین صوبائی حلقوں میں پی پی پی کے امیدواروں کی واضح برتری

 
0
263

ٹھٹھہ26جولائی(ٹی این ایس) ضلع ٹھٹھہ میں قومی اسمبلی کے واحد حلقے اور تین صوبائی حلقوں میں پی پی پی کے امیدواروں نے واضح برتری سے مخالفین کو شکست دے دی ہے ۔

الیکشن کمیشن ٹھٹھہ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے این اے 232 ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار شمس النساءمیمن 152691ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان بروھی نے 18900ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ پی ایس 77ٹھٹھہ سے پی پی پی امیدوار سید ریاض شاہ شیرازی نے 50909ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان بروھی نے 5128ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے پی ایس 78گھوڑاباری سے پی پی پی کے امیدوار علی حسن زرداری نے 48835ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار زیب النساءنے 4348ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔پی ایس 79میرپور ساکرو سے پی پی پی امیدوار جام اویس گھرام نے 43869ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار مٹھاخان بلوچ نے 4500ووٹ لیکر دوسری حاصل کر لی ہے ٹھٹھہ ضلع میں ووٹوں کا تناسب 48فیصد رہا کامیابی کے پی پی پی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا ۔