تحریک انصاف نے پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں میں سے 12 نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی

 
0
322

پشاور26جولائی(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں میں 12 نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی۔غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 66 کے سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمود جان 19096 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے حشمت خان 11395 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے اسی طرح پشاور سے حلقہ پی کے 67 میں پاکستان تحریک انصاف کے ارباب وسیم 16912 ووٹ لیکر پہلے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے آصف اقبال داودزئی11648 ووٹ لیکر دوسرا نمبرحاصل کر پائے ۔حلقہ پی کے 68 سے پی ٹی آئی کے ارباب جہانداد 22569 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے طہماش خان 11811 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی 69میں پاکستان تحریک انصاف کے اشتیاق ارمڑ 17670 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے خالدوقار چمکنی 8576 ووٹ حاصل کر سکے ۔

پی کے71 میں پی ٹی آئی کے شاہ فرمان 17301 ووٹ کے ساتھ کامیاب اور مسلم لیگ ن کے صفت اللہ 9202 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی کے 72 میں پی ٹی آئی کے فہیم خان 15410 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ظاہر خان 5584 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے پی کے 73 پرپی ٹی آئی کے تیمور سلیم خان15449 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے امان اللہ3796 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے پی کے 74میں پی ٹی آئی کے پیر فدا محمد 19349 ووٹ لیکر کامیاب اے این پی کے محمد ابرار 8260 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے پی کے 75میں پی ٹی آئی کے ملک واجد اللہ 27659 ووٹ سے کامیاب اے این پی کے سید عاقل شاہ 8464 ووٹ سے دوسرے نمبر پررہے ۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 76 پی ٹی آئی کے آصف خان 19041 ووٹ لیکر کامیاب متحدہ مجلس عمل کے بحراللہ ایڈووکیٹ 5123 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی کے 77 سے پی ٹی آئی کے کامران بنگش 30417 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے سید ظاہر شاہ 9271 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح پشاورسے حلقہ پی کے 79 کے سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے فضل الٰہی 18044 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے ملک نوشاد خان 5770 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔