کورونا وائرس: ماسک نہ پہننے والوں کے لیے بڑی سزا معین، عثمان بزدار کا بڑا فیصلہ

 
0
400

لاہور 18 جون 2020 (ٹی این ایس): معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور جیل جانا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف ایکشن پلان کی تیاری کرلی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگرزفورس اور انتظامیہ کےساتھ سڑکوں پرنکل پڑے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم کئے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سخت کارروائی کرتےہوئےجرمانےاورسزائیں دے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مہم شروع کی تھی ، جس میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کو سخت کارروائی، جرمانے اور سزاؤں کا اختیار دے دیا گیا۔

عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی ، کوئی شخص ماسک کے بغیر نکلا تو کارروائی ہو گی اور کارروائی ہونے پر کسی قسم کی سفارش نہیں مان جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سیالکوٹ کے ہسپتال پہلے ہی مریضوں سے بھر چکے ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، عوام تعاون کرے مشکل فیصلے آپ کے مفاد میں ہیں۔