عام انتخابات،پشاورکی پانچ قومی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی

 
0
782

پشاور26جولائی(ٹی این ایس)پشاورکی پانچ قومی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی ہے،پشاور کی5 قومی نشستوں پر انتخابی نتائج ،سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کا تمام نشستوں پر کلین سوئپ ،پاکستان تحریک انصاف سب سے ذیادہ ووٹ لینے والی جماعت بن گئی۔

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 87895 ووٹ لیکر کامیاب قرارجبکہ ان کے مد مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام بلور 42478 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے حلقہ این اے 27پر پی ٹی آئی کے نور عالم 71115 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے حاجی غلام علی 39310 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے حلقہ این اے 28 سے پی ٹی آئی کے ارباب عامر ایوب 74414 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے صابر حسین اعوان 27791 ووٹ لیکر دوسرا نمبرپر رہے ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 30پر پی ٹی آئی کے ارباب شیر علی 73718 ووٹ اورمتحدہ مجلس عمل کے ارباب نجیب اللہ 18111 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح این اے 29 پشاور کے نتائج میں پی ٹی آئی کے ناصر موسی زئی 49462 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مفتی نعیم جان29357 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔