بالی ووڈ اداکاررشی کپور کی عمران خان کومبارکباد

 
0
325

ممبئی26جولائی(ٹی این ایس)بالی ووڈ اداکاررشی کپورنےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کوانتخابات2018 میں کامیابی حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پوری دنیا سے تہنیتی پیغامات ملناشروع ہوگئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر معروف بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی انھیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاک بھا رت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں اور امید ہے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔