پی ٹی آئی کا حکومت سازی کے لئے پانچ جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ

 
0
346

اسلام آباد 26جولائی (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف نے 5سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی کرنے کے لیے دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں سینئر پارٹی رہنماوں کےساتھ حکومت سازی پرمشاورت کی جہاں پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا بلوچستان عوامی پارٹی کو دعوت دینے کا فیصلہ بھی سامنے آیاہے۔ابتدائی مشاورت میں بی این پی اور جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کر سکتی ہے۔