کراچی، انتخابات کے روز سندھ بھر سے پکڑی جانے والی ہزاروں گاڑیاں تاحال پولیس کی تحویل میں،مالکان سراپااحتجاج

 
0
384

کراچی 26جولائی (ٹی این ایس)انتخابات کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر سے پکڑی جانے والی ہزاروں گاڑیاں تاحال پولیس کی تحویل میں،مالکان سراپااحتجاج بن گئے، جبکہ ترانسپورٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر گاڑیوں کا معاوضہ نہ دیاگیا تودم مست قلندرہوگا،

تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر سے پکڑی جانے والی ہزاروں گاڑیاں تاحال پولیس تحویل میں ہیں، معاوضہ ادا کیا جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا، کراچی ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انھوں نےدھمکی دی ہے کہ معاوضہ ادا کیا جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا، ٹیلی فونک بات چیت میں سینئر نائب صدر حاجی محمد تواب خان نے بتایا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں ملکی ترقی وتعمیرات میں ہمارا اور ہمارے بڑوں کا خون پسینہ شامل ہے ہر قسم کے ٹیکسز ادا کرتے ہیں اور شہریوں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلیے رات گئے تک سروس فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ المیہ یہ ہے کہ انتخابات کے دوران سندھ پولیس ہم پر شیر کی طرح ٹوٹ پڑتی ہے اور ہماری سیکڑوں گاڑیوں کو قبضے میں لیکر الیکشن استعمال میں لایا جاتا ہے اور بعد ازاں رونے دھونے اور احتجاج کے بعد کرایہ دینے کا لولی پاپ دیا جاتا ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت پر ہمارے گزشتہ کرایوں کی مد میں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں کہ اس بار 25جولائی 2018ئ کو بھی پولیس گردی کے ذریعے ہماری سیکڑوں گاڑیوں کو پولیس نے دو روز کیلیے اپنے قبضے میں لے لیا اور کہا گیا کہ انتخابات ختم ہوتے ہی 25تاریخ کی رات گئے تک گاڑیاں واپس کردیں گے لیکن 26تاریخ تک ایک بھی گاڑی واپس نہیں کی گئی ، ا س طرح تین روز سے ہماری گاڑیاں پولیس تحویل میں ہیں، ہر پانچ سال بعد انتخابات کے موقع پر ہمارا معاشی قتل عام کیا جاتا ہے،انہوں نے نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کرنل ٟرٞ دوست محمد چانڈیو ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے پکڑی جانے والی گاڑیوں کے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ معاوضہ نہ دینے کی صورت میں احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے لہذا ہمیں پکڑی جانے والی گاڑیوں کا مناسب معاوضہ ادا کردیا جائے، ہم پر امن کاروباری لوگ ملکی ترقی وتعمیرات میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے لیے سروس جاری رکھیں گے ۔