کراچی،الیکشن ڈے پر واٹربورڈ کی کارکردگی اطمینان بخش قرار

 
0
369

کراچی 26جولائی(ٹی این ایس)عام انتخابات کے دن واٹربورڈ کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش رہی، واٹربورڈ نے 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات کے موقع پر شہر خصوصاً کراچی میں قائم کیے گئے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور اطراف فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات کئے تھے، شہر میں قائم 900 سے زائد ایسے پولنگ اسٹیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عارضی کیمپس جہاں ناغہ سسٹم یا کسی اور وجہ سے لائنوں کی ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی ،واٹربورڈ کے تمام ضلعی دفاتر میں سیوریج اوورفلو کے فوری خاتمہ کیلیے تمام عملہ ضروری مشینری و سامان کے ساتھ موجود رہا، اس ضمن میں مختلف شفٹوں میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی تھیں، واٹربورڈ کا مرکزی شکایات سینٹر 24 جولائی کی رات 12 بجے سے 25 جولائی کی رات 12 بجے تک 24 گھنٹے کھلا رہا ، مرکزی شکایات سینٹر سمیت دیگر ضلعی کمپلینٹ سینٹرز پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاگیا، فراہمی و نکاسی آب کیلیے کیے گئے انتظامات کی نگرانی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے کی جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے مرکزی و ضلعی شکایات مراکز اچانک دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا ازخود لیا اور وہاں تعینات واٹربورڈ افسران وعملے کی حاضری چیک کی، الیکشن کے دوران واٹربورڈ حکام فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے فوری ازالے کیلیے شہری و ضلعی انتظامیہ سمیت الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے ، دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ نے بہترین کارکردگی پر واٹربورڈ ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔