مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام، سب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں: بشریٰ بی بی

 
0
534

اسلام آباد، جولائی 27(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں فتح کے بعد متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی نے قوم کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کی ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں کہاہے  کہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام،میں سب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ، اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا۔