ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم’’ گیلویسٹن ‘‘10اکتوبر کو ریلیز ہوگی

 
0
350

فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کیلئے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے
نیویارک 27جولائی(ٹی این ایس))ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم’’ گیلویسٹن ‘‘10اکتوبر کو ریلیز ہوگی ۔ملانے لاؤرنٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کیلئے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ،بین فوسٹر،للی رینہارٹ،بیو برجز ،رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔