پہلی مسلم سُپر ہیرو کی ویب سیریز ‘مس مارول’ کا ٹیزر جاری، پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب

 
0
13393

اسلام آباد 17 نومبر 2021 (ٹی این ایس): مارول اسٹوڈیو نے اپنی ویب سیریز ’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا، پہلی مسلم خاتون سُپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب کیا گیا ہے۔مارول اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں ریاست نیو جرسی کی ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

16 سالہ ایمان ولانی نے سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھارا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سُپر ہیرو ’کمالہ خان‘ کس طرح مختلف صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔