سرگودھا‘ NA-90 پر پی ٹی آئی کی خاتون ڈاکٹر نادیہ عزیز کو (ن)لیگ کے چوہدری حامد حمید سے شکست

 
0
497

خاتون ڈاکٹر نادیہ عزیز 2013 پی پی پی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر رکن پنجاب اسمبلی رہیں ‘پھر پی ٹی آئی جوائن کی 
سرگودھا27جولائی(ٹی این ایس)سرگودھاشہر کے حلقہ این اے 90 میں سابق ایم پی اے تحریک انصاف کی خاتون ڈاکٹر نادیہ عزیز کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیر چوہدری حامد حمید نے شکست دے دی۔ شکست کھانے والی خاتون ڈاکٹر نادیہ عزیز 2013 پی پی پی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر رکن پنجاب اسمبلی رہیں اور مسلم لیگ کے بحران پر دلبراشتہ ہو کر تحریک

انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی حلقہ چھوڑ کر رکن قومی اسمبلی کے شوق میں اپنی سابقہ جماعت مسلم لیگ کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔جبکہ 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری حامد حمید ایم این اے اور ڈاکٹر نادیہ عزیز ایم پی اے منتخب ہوں اور گراں قدر ترقیاتی کام کروانے پر عوام میں انتہائی مقبول رہیں لیکن پارٹی بدلنا ہی ان کی شکست کا باعث بنا۔