پنجاب میں صورتحال کاریگروں کی توقع کے مطابق نہیں رہی ، اکثریت کے قریب پہنچ گئے ‘ رانا ثنا اللہ

 
0
389

عمران خان نے جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اسے پورا کرنیکی کوشش کرینگے ،ہم نے انہیں مایوس تو نہیں کرنا ،انٹرویو
لاہور27جولائی( ٹی این ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صورتحال کاریگروں کی توقع کے مطابق نہیں رہی،(ن) لیگ صوبے میں اکثریت کے قریب پہنچ گئی ہے،حکومت بڑی مشکل ہو گی لیکن اس کے برعکس اپوزیشن آسان ہو گی اور قیادت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہر شخص کو پری پول رگنگ کا علم ہے اور اس کا مقصد صرف ایک پارٹی اور لیڈر کو سائیڈ لائن کرنا تھا ۔ میرے حلقے پر زیادہ فوکس تھا اور جو بھی شخص دو تین روز میرے ساتھ متحرک ہوتا تھا اسے پکڑ کر اس کے چہرے پر کالا کپڑا ڈال کر لیجایا جاتا اور دھلائی کرنے کے بعد اسے تنبیہ کی جاتی کہ آئندہ وہاں نظر نہآنا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) صوبے میں اکثریت کے زیادہ قریب ہے ۔ میرے خیال میں حکومت کرنا مشکل ہے جبکہ اپوزیشن کرنا آسان ہو گی اور میں قیادت کو اپنی رائے سے آگاہ کروں گا اور فیصلہ قیادت نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم نے انہیں مایوس تو نہیں کرنا ۔